International Chib Rajput Forum

Chib Rajput News Header
Chib Rajput Navigation Cards

🌍 انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم (ICRF) — ایک سوال، ایک وضاحت، ایک دعوت 🌍

🌍 انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم (ICRF)

ایک سوال، ایک وضاحت، ایک دعوت

اکثر احباب کے ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ کیا انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم واقعی کوئی مقصد رکھتا ہے؟ کیا یہ فورم صرف آن لائن سرگرمیوں تک محدود ہے؟ کیا یہ قبیلے کے لیے عملی، زمینی اور فزیکل سطح پر کچھ کر رہا ہے؟

آج کی یہ تحریر انہی تمام سوالات کا واضح، کھرا اور مدلل جواب ہے۔

انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم (ICRF) محض ایک واٹس ایپ یا سوشل میڈیا گروپ نہیں، بلکہ ایک منظم، باقاعدہ، اصولوں پر قائم اور مستقبل کی طرف دیکھنے والی تحریک ہے۔

ICRF کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں پھیلے ہوئے چِب راجپوت خاندانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا، ان کی شناخت کو محفوظ کرنا، نوجوان نسل کو رہنمائی فراہم کرنا، اور کمزور و مستحق افراد کے لیے سہارا بننا ہے۔

یہ فورم اس یقین کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے کہ قومیں نعروں سے نہیں، نظم، قربانی اور عملی جدوجہد سے بنتی ہیں۔

🔹 ICRF کا مشن

تعلیم، فلاح، انصاف، رہنمائی اور سماجی شعور کے ذریعے چِب راجپوت قوم کو ایک باوقار، منظم اور خوددار کمیونٹی بنانا۔

🔹 ICRF کا وژن

ایک ایسی عالمی چِب راجپوت برادری جو اپنی تاریخ سے جڑی ہو، حال میں منظم ہو، اور مستقبل میں مضبوط ہو۔

🔹 ICRF کا منشور

کمزور، بیمار، معذور، یتیم اور مستحق افراد کی عملی مدد
نوجوانوں کی تعلیم، اسکلز اور کیریئر رہنمائی
میڈیکل کیمپس، بلڈ ڈونیشن، فلاحی سرگرمیاں
میڈیا، آگاہی اور مستند معلومات کی فراہمی
تنظیمی ڈھانچہ، شفافیت اور میرٹ

یہ سب کام کسی ایک دن میں نہیں ہوتے۔ تنظیمیں مرحلہ وار، وسائل کے مطابق اور اجتماعی تعاون سے آگے بڑھتی ہیں۔

🤝 آئیے، صرف سوال کرنے والے نہیں، حصہ ڈالنے والے بنیں
🤝 صرف تنقید نہیں، تعمیر میں شامل ہوں
🤝 صرف دیکھنے والے نہیں، کردار ادا کرنے والے بنیں

📌 رجسٹریشن مہم — Membership Campaign

ICRF میں رجسٹریشن بالکل مفت ہے۔ یہ آپ کی شناخت، آپ کا رشتہ اور آپ کی شمولیت ہے۔

💰 ممبرشپ فیس (اختیاری مگر اہم)

ماہانہ: 200 روپے
سالانہ: 2400 روپے

💳 آفیشل اکاؤنٹس

IBAN: PK14MUCB0076285051007774
Account Title: Raja Zakir Ali

EasyPaisa: +923125461782