چِب راجپوت کے زوال کی اصل وجہ — ایک سچ
✨ پیشکش: جرنلسٹ انجینئر راجہ ساجد الاسلام ✨
چِب راجپوت قوم ایک بہادر، غیرت مند اور حق کے لیے ڈٹ جانے والی قوم ہے، جس نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا اور سچ کے لیے قربانیاں دیں۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ چِب راجپوت برادری سے تعلق رکھنے والے دردِ مشترک بھائی آپس میں وہ اتحاد اور ہم آہنگی برقرار نہ رکھ سکے جو ہماری اصل طاقت تھی۔
اس زوال کی بنیادی وجہ “میں” کا بڑھ جانا ہے، جس کے ساتھ حسد، بغض اور تعلیم کی کمی نے ہماری صفوں میں دراڑیں ڈال دیں۔ ہم میں سے ہر ایک خود کو ہی راجپوت برادری کا سردار سمجھنے لگا، اور دین و تعلیم سے دوری نے ہمیں فکری اور اجتماعی طور پر مزید پیچھے دھکیل دیا۔
ہمیں دلوں کی رنجشیں مٹانی ہوں گی، حسد اور بغض کو اپنے اندر سے نکالنا ہو گا، اور یاد رکھنا ہو گا کہ چِب راجپوت برادری کی مضبوطی صرف اسی وقت ممکن ہے جب اس کا ہر فرد اس جدوجہد میں اپنا کردار ایمانداری سے ادا کرے۔
✍️ جرنلسٹ انجینئر راجہ ساجد الاسلام
International Chib Rajput Forum / Chib Rajput News