انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم یہ اعلان کرتے ہوئے فخر اور اطمینان محسوس کرتا ہے کہ محترم راجہ محمود رشید صاحب ، گاوں بڑھنگ کو ان کی طویل سماجی خدمات، قبائلی وابستگی، فکری بصیرت اور چِب راجپوت قوم کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری کےباضابطہ اعتراف سینئر ایڈوائزر ICRF مقرر کیا جاتا ہے۔ یہ تقرری چیف آف چِب ٹرائب راجہ عمران سلیم، مرکزی کور کمیٹی اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کی متفقہ منظوری سے عمل میں لائی گئی ہے۔
محترم راجہ محمود رشید صاحب ایک باوقار، بصیرت افروز اور تجربہ کار شخصیت ہیں۔ ان کی دور اندیش اور مدبرانہ سوچ انہیں سینئر ایڈوائزر کے منصب کے لیے موزوں بناتی ہے۔ وطن، قوم اور فلاحی خدمات سے وابستگی خصوصاً چبھال ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سرپرستی، ان کے خلوصِ خدمت کی روشن مثال ہے۔
سینئر ایڈوائزر ICRF کے منصب پر آپ کی ذمہ داری فکری رہنمائی، تجربے کی منتقلی، پالیسی مشاورت اور ویلفیئر و قبائلی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔ فورم کو کامل یقین ہے کہ آپ کی دانائی اور مشفقانہ قیادت ادارہ جاتی استحکام اور اجتماعی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔ انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، عزت، استقامت اور درازیٔ عمر عطا فرمائے اور آپ کی خدمات کو قوم کے لیے باعثِ خیر بنائے۔
یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہے۔
International Chib Rajput Forum