International Chib Rajput Forum

Chib Rajput News Header
Chib Rajput Navigation Cards

تقرری بطور چیف ایگزیکٹو / سربراہ ICRF

انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم یہ اعلان کرتے ہوئے فخر اور اطمینان محسوس کرتا ہے کہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کی باہمی مشاورت، تنظیمی ضرورت اور داخلی نظم و استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے محترم ڈاکٹر راجہ رضوان اکرم صاحب (سرائے عالمگیر) کو چیف ایگزیکٹو / سربراہ ICRF نامزد کیا جاتا ہے۔ یہ تقرری فورم کے اصولی وژن، شفاف نظمِ کار اور ادارہ جاتی تسلسل کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جو تاحکمِ ثانی مؤثر رہے گی۔
محترم ڈاکٹر راجہ رضوان اکرم صاحب ایک باوقار اور سنجیدہ سماجی شخصیت ہیں، جن کی پہچان خدمت، تدبر اور قومی وابستگی ہے۔ چِب راجپوت قوم کے اتحاد اور فلاح کے لیے ان کا عملی کردار ان کی مثبت قیادت اور ذمہ دارانہ سوچ کا مظہر ہے۔چیف ایگزیکٹو / سربراہ ICRF کے منصب پر آپ کی ذمہ داری فورم کے انتظامی امور کی نگرانی، تنظیمی نظم و ضبط کا استحکام، پالیسی نفاذ، باہمی ہم آہنگی اور شفاف طرزِ حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگی، تاکہ فورم اپنے مقاصد کو مؤثر، منظم اور اصولی انداز میں آگے بڑھا سکے۔ فورم کو یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں ICRF کا انتظامی ڈھانچہ مزید مضبوط اور فعال ہوگا۔
انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، حکمت، استقامت اور کامیابی عطا فرمائے، اور ان کی قیادت کو چِب راجپوت قوم کے لیے ترقی، وقار اور یکجہتی کا ذریعہ بنائے۔
یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر انافذلعمل ہے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *