International Chib Rajput Forum

Chib Rajput News Header
Chib Rajput Navigation Cards
انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی اور فخر ہے کہ انجینئر راجہ ساجد الاسلام کو ان کی تنظیمی مہارت، عملی خدمات اور مثالی کارکردگی کے اعتراف میں مرکزی جنرل سیکرٹری و اعزازی ترجمان اطلاعات و نشریات ICRF مقرر کیا جاتا ہے۔
یہ تقرری چیف آف چِب ٹرائب راجہ محمد عمران سلیم، مرکزی کور کمیٹی اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کی متفقہ منظوری سے عمل میں آئی ہے۔
انجینئر راجہ ساجد الاسلام اپنے عہدے کے تحت ICRF کی تمام انتظامی، تنظیمی اور آپریشنل سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔ ان کے فرائض میں شامل ہیں:
فورم کی ٹیموں کی تشکیل، ان کی رہنمائی اور ہم آہنگی
تمام نوٹیفکیشنز اور سرکاری اعلامیے جاری کرنا
ڈیجیٹل کمانڈ و کنٹرول کے تحت سرگرمیوں کی منصوبہ بندی، نفاذ اورجانچ و توازن
میڈیا، فلاحی، تربیتی اور کمیونٹی پروگرامز کی منصوبہ بندی و رہنمائی
فورم کے تمام شعبہ جات میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنانا
نوجوانوں کی شمولیت، تربیت اور مثبت قیادت کو فروغ دینا
انجینئر راجہ ساجد الاسلام کی قیادت میں ICRF میڈیا سیل اور دیگر شعبہ جات نے شاندار ترقی حاصل کی ہے۔ نیوز لیٹر، ڈیجیٹل کوریج، کمیونٹی انگیجمنٹ اور قبائلی ہم آہنگی جیسے اقدامات فورم کی پہچان بن چکے ہیں۔
انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم پُر امید ہے کہ انجینئر راجہ ساجد الاسلام بحیثیت جنرل سیکرٹری فورم کی فعالیت، شفافیت، ہم آہنگی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ فورم دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید صحت، کامیابی اور برکت عطا فرمائے تاکہ ان کی قیادت میں ICRF مسلسل آگے بڑھتا رہے۔
 یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *