International Chib Rajput Forum

Chib Rajput News Header
Chib Rajput Navigation Cards
انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم کو یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ مفتی راجہ محمد نعمان شادابی قادری کو ان کی دینی خدمات، علمی بصیرت اور اعتدال پسند فقہی مزاج کے اعتراف میں (مشیر برائے شرعی و مذہبی امور) مقرر کیا جاتا ہے۔
یہ تقرری چیف آف چِب ٹرائب راجہ محمد عمران سلیم، اور مرکزی کور کمیٹی کے معزز اراکین—راجہ محمد افضال، ڈاکٹر راجہ رضوان اکرم، راجہ ذاکر علی، صوبیدار راجہ اصغر علی، راجہ محمود رشید، راجہ سخی ولایت، راجہ اسماعیل، راجہ سہیل، اویس مظفر راجہ، انجینیئر راجہ ساجد الاسلام، راجہ اسد جاوید، راجہ احتشام پوٹھی—اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کی متفقہ منظوری سے عمل میں لائی گئی ہے۔
مفتی نعمان شادابی قادری ایک باوقار، کہنہ مشق اور اعتدال پسند علمی و دینی شخصیت ہیں۔ آپ پیغامِ حق اسلامک انسٹیٹیوٹ کے بانی و چیئرمین ہیں، جہاں دارالافتاء، تدریس اور روحانی رہنمائی کے ذریعے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ آپ کے درسِ قرآن، فقہ، سیرت اور اخلاقی رہنمائی کے سلسلے لاکھوں لوگوں کی فکری اور روحانی تربیت کا ذریعہ ہیں۔
فورم کو یقین ہے کہ مفتی صاحب کی یہ تقرری شرعی، اخلاقی اور فکری ڈھانچے کو مضبوط کرے گی اور چِب قبیلے کی علمی و مذہبی شناخت کو بین الاقوامی سطح پر مستحکم کرے گی۔ فورم دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں برکت، استقامت اور کامیابی عطا فرمائے۔
یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذالعمل ہے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *