اعلانِ حقیقت — چیف آف چِب ٹرائب
چِب راجپوت کی درخشاں تاریخ، عظیم روایات اور موروثی قیادت کے تسلسل کو مدِنظر رکھتے ہوئے، پوری چِب راجپوت برادری کو باادب و بااطلاع آگاہ کیا جاتا ہے کہ:
قدیم ریاستِ بھمبر کی آخری پیڑی کے چشم و چراغ،
نو منتخب اور حقیقی چیف آف چِب ٹرائب
راجہ محمد عمران سلیم خان صاحب
ولدِ محترم بریگیڈیئر راجہ محمد سلیم خان (مرحوم)
ہیں۔
چِب راجپوت تاریخ، مستند روایات اور محفوظ شدہ فیملی ٹری (شجرۂ نسب) — جو ابتدا سے نسل در نسل چلی آ رہی ہے — اس امر کی واضح اور غیر مبہم تصدیق کرتی ہے کہ:
چیف آف چِب ٹرائب کا حق صرف اور صرف راجہ محمد عمران سلیم خان صاحب کو حاصل ہے۔
وہ نہ صرف اس منصب کے حقدار ہیں بلکہ اپنی خاندانی وراثت، کردار، وقار اور اہلیت کے باعث اس ذمہ داری کو پورے وقار کے ساتھ ڈیزرو بھی کرتے ہیں۔
یہ بھی واضح طور پر نوٹ فرمایا جائے کہ اگر کوئی شخص چِب راجپوت برادری سے تعلق رکھتے ہوئے اپنے نام کے ساتھ چیف آف چِب ٹرائب لکھتا یا کہلواتا ہے تو وہ غیر مستند، غیر قانونی اور تاریخی حقائق کے منافی ہے۔ ایسی کسی بھی دعویداری پر ہرگز یقین نہ کیا جائے۔
اس حقیقت کی باضابطہ تصدیق درج ذیل ادارے کرتے ہیں:
انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم (ICRF)
انٹرنیشنل چِب راجپوت کونسل
راجپوت رابطہ کونسل
رائل راجپوت اینڈ بابا شادی شہید گروپ
چِب راجپوت نیوز
اور چِب راجپوت برادری کے معزز و ذمہ دار حلقے
ہم تمام چِب راجپوت برداری سے گزارش کرتے ہیں کہ اس اعلان کو حتمی، مستند اور تاریخی فیصلہ سمجھتے ہوئے اتحاد، شعور اور روایت کی پاسداری کو برقرار رکھیں۔
چِب راجپوت کی قیادت — روایت، حق اور وقار کے ساتھ۔
چِب راجپوت زندہ باد ![]()
انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم تا قیامت آباد
—
دعا گو:
نمائندہ میڈیا سیل آف چب ٹرائب
راجہ ارباز اجمل
نیوز اینڈ انفارمیشن سیکرٹری
راجہ ہریرہ اعجاز
ایڈمن و مرکزی ترجمان:
انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم
راجا اسد جاوید بیسہ کلاں
مرکزی جنرل سیکرٹری
اعزازی ترجمان و نگران اطلاعات و نشریات
انجینئر راجہ ساجد الاسلام
چیف ایگزیکٹو — انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم
ڈاکٹر راجہ رضوان
چیف آف چب ٹرائب
راجہ محمد عمران خان
CEO — میڈیا سیل آف چِب ٹرائب
جرنلسٹ اویس مظفر راجہ



Post Comment